10 February
Eid Milad un Nabi
12 ربیع الاول کے موقع پرڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

10 فروری 1979ء کو 12 ربیع الاول 1399ھ کا مبارک دن تھا۔ اس دن کی مناسبت سے جنرل محمد ضیاء الحق نے نظام اسلام کو نافذ کرنے کے لئے چند بنیادی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان اقدامات میں زکوٰۃو عشر کے نظام کا قیام، قانون درود کا نفاذ اور بلاسود بنکاری کی آغاز کا اعلان شامل تھا۔ اس کے علاوہ برادر اسلامی ممالک کے عطیات اور سرکاری عطیات سے ابتدائی طور پر ڈھائی کروڑ روپے سے فوری طور پر زکوٰۃ فنڈ قائم کرنے اور شریعت فیکلٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی  20پیسے مالیت کا ایک خوب صورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر مسجد نبوی کی خوب صورت تصویر بنی تھی اور قران پاک کی ایک آ یت کا اردو ترجمہ ’’ اور کہو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا‘‘ اور 12 ربیع الاول 1399ھ کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP