فشار خون کے مرض سے جنگ کے عالمی مہینے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

اپریل 1978ء کے مہینے کو فشار خون کے مرض سے جنگ کا عالمی مہینہ قرار دیا گیا تھا ۔اس موقع پر20اپریل 1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت 20پیسے اور دو روپے تھی ۔ 20پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر اردو میں’’ خون کے اضافی دباؤمیں کمی کیجیے‘‘ اور دو روپے والے ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں ‘Down with High Blood Pressure’کے الفاظ تحریر تھے ۔ان ڈاک ٹکٹوں کو عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP