مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے قیام کے صد سالہ جشن کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
17 فروری 1967ء کو صدمحمد ایوب خان نے لاہور میں مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے جشن صد سالہ کی تقریبات کا افتتاح کیا اور نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی 15 پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عبدالرؤف نے ڈیزائن کیا تھا۔






