1961-12-31


محکمہ ریلوے کے قیام کی صد سالہ سال گرہ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
31 دسمبر1961ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے محکمہ ریلوے کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر سو سال پرانا ریلوے انجن بنا تھا اور پس منظر میں1861ء تحریر تھا جبکہ دوسرے ڈاک ٹکٹ پر جدید ریلوے انجن بنا تھا اور پس منظر میں1961ء تحریر تھا ۔