ثروت حسین کی خودکشی
ثروت حسین
٭9 ستمبر 1996ء کو اردو کے معروف شاعر ثروت حسین کراچی میں ٹرین کے ایک حادثے میں وفات پاگئے۔
ثروت حسین 9نومبر 1949ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ء میں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی تھی۔ ان کا دوسرا مجموعہ کلام خاک دان ان کی وفات کے بعد 1998ء میں اشاعت پذیر ہوا۔
ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:
آج اس چشم فسوں ساز نے پوچھا مجھ سے
کیا ترا سیر و سفر بس اسی منزل تک ہے






