پاکستان اور فلپینز کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
9 ستمبر 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور فلپینز کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان اورفلپینزکے پرچم بنے تھے اور 60TH ANNIVERSARY OF DIPLOMATIC RELATIONS BETWEEN PAKISTAN & THE PHILIPPINES IN 2009 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔






