> <

1986-08-14
3813 Views
شاہزاد خلیل پاکستان ٹیلی وڑن کے ممتاز پروڈیوسر شاہزاد خلیل 1944ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کے چند نمایاں ڈرامہ پروڈیوسرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں پلیٹ فارم، سایہ، پناہ، پناہ 2، تیسری منزل، تیسرا کنارا، تنہائیاں، راشد منہاس اور دھوپ کنارے کے نام سرفہرست تھے۔ انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، جن میں کئی پی ٹی وی ایوارڈز اور 14 اگست 1986ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔ ان کے انتقال کے بعد کراچی کی ایک سڑک کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ شاہزاد خلیل کراچی 23 دسمبر 1989ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کراچی میں وفات پاگئے۔وہ کراچی ہی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ  خاک ہیں۔
1990-08-14
3405 Views
مشتاق گزدر فلم ساز، محقق اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹریمشتاق گزدر 1940ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتے تھے اور انہوں نے 175 سے زیادہ مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور نیوز ریلز بنائی تھیں۔ انہوں نے طویل دورانیے کا ایک کھیل گرہستن اور ایک ڈرامہ سیریل آنسوئوں کا سمندر بھی بنایا تھا۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے تھے جن میں نگار پبلک فلم ایوارڈ،فن لینڈ کا ٹیمپیرے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا گرانڈ پرکس ایوارڈ اور 14 اگست  1990ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔ وہ پاکستانی فلمی صنعت کی تاریخ پاکستان سنیما (1947ء تا1977ء) کے مصنف تھے اور زندگی کے آخری ایام میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ مشتاق گزدرنے16 نومبر 2000ء کو کراچی میںوفات پائی ۔
1996-08-14
2068 Views
محسن علی پاکستان ٹیلی وژن کے معروف ڈائریکٹر سید محسن علی 1941ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1967ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی۔ ان کے مشہور ٹیلی وژن ڈراموں میں شہ زوری، کرن کہانی، انکل عرفی، تعبیر، شاہین اور جناح سے قائد کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور پاکستان ٹیلی وژن نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔ سید محسن علی 23 مئی 2003ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودہ  خاک ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2004-08-14
2508 Views
خواجہ نجم حسن پاکستان ٹیلی وژن کے سابق پرڈیوسر، کنٹرولر ، جنرل مینیجر اور ڈائرکٹر خواجہ نجم حسن کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے 1974ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی،دس سال تک لاہور مرکز پر خدمات انجام دینے کے بعد پی ٹی وی اکیڈمی اسلام آباد سے بطور انسٹرکٹر منسلک ہوئے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرولر پروگرامز، جنرل مینیجر پی ٹی وی ورلڈ ، جنرل مینیجر پی ٹی وی اسلام آباد اور ڈائرکٹر پروگرامز کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ 2008ء میں پی ٹی وی سے ریٹائر ہوئے۔ خواجہ نجم حسن کے کریڈٹ پرادب اور موسیقی کے لاتعداد پروگرام ہیں جن میں داستان گو، سخن ور، ٹال مٹول ، ترنم، سر کا سفر، میری پسند ، تان سین، چلمن، دنیا مری جواں ہے، اپنا مقام پیدا کر اور مسرت نذیر کا شادی بیاہ کے گیت سر فہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2005-08-14
4369 Views
شیریں پاشا پاکستان کی معروف فلم ساز شیریں پاشا دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتی ہیں اور کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور کے فلم اور ٹی وی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ تھیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2007-08-14
4947 Views
سلطانہ صدیقی پاکستان کی معروف پروڈیوسر اور ڈائرکٹر سلطانہ صدیقی نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا جہاں انہوں نے ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے ’’ہم‘‘ ٹیلی وژن کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا۔ وہ جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں جو کسی ٹی وی چینل کی سربراہ بنیں۔ اس وقت ان کے زیر انتظام چلنے والے ٹی وی چینلز میں ہم ٹی وی ، ہم ٹو ، اسٹائل 360 اور مسالہ ٹی وی شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2010-08-14
3493 Views
قاسم جلالی پی ٹی وی کے کلاسیک دور کے ایک معروف ترین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر قاسم جلالی کے کریئر کا آغاز 1974ء میں ہٹ سیریل پڑوسی سے ہوا، اس کے بعد شمع نے انہیں شہرت بخشی تاہم ان کی سب سے کامیاب سیریل ’’ٹیپو سلطان‘‘ رہی جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ اس کے علاہ کالی دیمک، عروسہ، باادب باملاحظہ ہوشیار اور دیگر بھی ان کے کریئر میں ستاروں کے ساتھ جگمگا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
2012-08-14
3247 Views
دُر محمد کاسی پاکستان ٹیلی وژن کے ایک معروف پروڈیوسردر محمد کاسی 10 مارچ 1946ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ یکم نومبر 1974ء جو پاکستان ٹیلی وژن سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے اور بعد ازاں پروگرام مینیجر اور جنرل مینیجر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ اپنے ڈراموں اور دستاویزی فلموں کی وجہ معروف ہیں اور اس سلسلے میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ ایک کتاب ’’دی آرٹ آف ڈاکیومنٹری پروڈکشن‘‘ کے مصنف بھی ہیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
UP