> <

1973-08-06
3802 Views
 حبیب اللہ خان مروت (چھ اگست ۱۹۷۳ء تا چار جولائی ۱۹۷۷ء) سینیٹ آف پاکستان کے پہلے چیئرمین حبیب اللہ خان مروت 14 اکتوبر 1901ء کو لکی مروت میں پیدا ہوئے۔ وہ 6 اگست 1973ء کو سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور 4 جولائی1977ء  تک اس عہدے پر فائز رہے۔ حبیب اللہ خان مروت کا انتقال 5 دسمبر1978ء کو لکی مروت میں ہوا۔            
1985-03-21
3105 Views
غلام اسحاق خان (اکیس مارچ ۱۹۸۵ء تا ۱۲ دسمبر ۱۹۸۸ء) سینیٹ آف پاکستان کے دوسرے چیئرمین غلام اسحاق خان 20 جنوری 1915ء کو اسماعیل خیل بنوں میں پیدا ہوئے۔ وہ 21 مارچ 1985ء کو سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور  12 دسمبر 1988ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ غلام اسحاق خان نے پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی کرنے کے بعد 1940ء میں صوبہ سرحد کی سول سروس سے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ صوبہ سرحد کے ہوم سیکریٹری، سیکریٹری محکمہ خوراک، صوبائی ترقیات کے سیکریٹری اور کمشنر ترقیات رہے۔ ایسے ہی کئی اور عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے واپڈا کے چیئرمین، وفاقی سیکریٹری مالیات، گورنر اسٹیٹ بنک اور سیکریٹری دفاع کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے انہیں سیکریٹری جنرل انچیف مقرر کیا۔ یہ عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر تھا۔ جنرل ضیاء الحق کے دور ہی میں وہ وزیر خزانہ بھی رہے۔ 21مارچ 1985ء کو وہ سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے۔  17 اگست 1988ء کو فضائی حادثہ میں جنرل ضیاء الحق کی ناگہانی موت کے بعد انہوںنے پاکستان کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا۔ 12 دسمبر 1988ء کو وہ پاکستان کے مستقل صدر منتخب ہوئے، وہ اپنے اس عہدے پر 19 جولائی 1993ء تک فائز رہے۔ انہوں نے اگست 1990ء اور اپریل 1993ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کی حکومتوں کو رخصت کیا اور یوں اپنے کیریئر کے آخری زمانے میں وہ ایک متنازع شخصیت کی شکل میں سامنے آئے۔27 اکتوبر2006ء کو پشاور میں ان کا انتقال ہوگیا اور وہ پشاور ہی میں یونیورسٹی ٹائون کے قبرستان میں آسودہ  خاک ہوئے۔      
1988-12-24
3673 Views
 وسیم سجاد (چوبیس دسمبر ۱۹۸۸ء تا بارہ اکتوبر ۱۹۹۹ء) سینیٹ آف پاکستان کے تیسرے چیئرمین وسیم سجاد 30مارچ 1941ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ وہ  24 دسمبر 1988ء کو سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور مسلسل تین مرتبہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد  12 اکتوبر 1999ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ سب سے زیادہ عرصے تک چیئرمین سینیٹ ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔      
2003-03-23
3572 Views
 محمد میاں سومرو (تئیس مارچ ۲۰۰۳ء تا گیارہ مارچ ۲۰۰۹ء) سینیٹ آف پاکستان کے چوتھے چیئرمین محمد میاں سومرو پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں۔ وہ 19 اگست 1950ء کو کراچی میں ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 23 مارچ 2003ء کو سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور مسلسل دو مرتبہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد 11 مارچ 2009ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔      
2009-03-12
2627 Views
فاروق حمید نائیک (بارہ مارچ ۲۰۰۹ء تا بارہ مارچ ۲۰۱۲ء) سینیٹ آف پاکستان کے پانچویں چیئرمین فاروق حمید نائیک 3 جنوری 1950ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 12 مارچ 2009ء کو سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور  12 مارچ 2012ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔      
2012-03-12
2263 Views
سید نیر حسین بخاری (بارہ مارچ ۲۰۱۲ء تا گیارہ مارچ ۲۰۱۵ء)   سینیٹ آف پاکستان کے چھٹے چیئرمین سید نیر حسین بخاری 23 دسمبر 1952ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ 12 مارچ 2012ء کو سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور 11 مارچ 2015ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔      
2015-03-11
2399 Views
میاں رضا ربانی (گیارہ مارچ ۲۰۱۵ء تا حال) سینیٹ آف پاکستان کے ساتویں چیئرمین میاں رضا ربانی 23 جولائی 1953ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں عطا ربانی قائداعظم کے اے ڈی سی رہے تھے۔ میاں رضا ربانی 11 مارچ 2015ء کو سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوئے اور اب تک اس عہدے پر فائز ہیں۔      
UP