> <

1948-07-09
3831 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948ء کو سردار عبدالرب نشتر کی رہنمائی اور مسرت حسین زبیری کی کوششوں سے پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری ہوا۔ ان ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ ڈھائی آنہ‘ تین آنہ اور ایک روپیہ تھی۔ ان میں سے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹ‘ جن پر بالترتیب سندھ اسمبلی بلڈنگ‘کراچی ایئر پورٹ اور شاہی قلعہ لاہور کی تصاویر بنی تھیں یہ تصاویر ایکسٹرنل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے فوٹو گرافر آفتاب احمد نے کھینچی تھیں اور یہ ٹکٹ اسی شعبے کے دو آرٹسٹوں رشید الدین اور محمد لطیف نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کیے تھے جب کہ چوتھا ٹکٹ اور اس کے ساتھ شائع ہونے والا فولڈر ملک کے نامور مصور عبدالرحمن چغتائی کی تخلیق تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور فولڈرکی ایک قابل ذکر بات یہ بھی تھی کہ ان پر پاکستان کے یوم آزادی کی تاریخ 15 اگست 1947ء شائع کی گئی تھی۔
1948-08-14
2591 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست1948ء کو قیام پاکستان کی پہلی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بیس عمومی ڈاک ٹکٹوں کاایک سیٹ جاری کیا۔ان تمام ڈاک ٹکٹوں کے سائز اور ڈیزائن مختلف تھے اور ان کی قیمتیں ایک پیسے سے پچیس روپے تک تھی۔ ایک، دو اور تین پیسے کے ڈاک ٹکٹ گہرے بادامی، گہرے ارغوانی اور سبز رنگ کے تھے اور ان پر میزان عدل بنی ہوئی تھی۔ ایک آنہ، ڈیڑھ آنہ اور دو آنے کے ٹکٹ گہرے نیلے اور سبز رنگ کے تھے اور ان پرچاند ستارے کا اسلامی نشان بنا ہوا تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ میاں محمود عالم سہروردی نے ڈیزائن کئے تھے۔
1951-08-14
3234 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست1951 آزادی کی چوتھی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آٹھ ڈاک ٹکٹ جاری کیے ۔ جن کا ڈیزائن مصور مشرق عبدالرحمٰن چغتائی نے تیا رکیا تھا۔ یہ اسلامی اور مشرقی مصوری کا شاہ کار تھے اور اس مجموعے کو چغتائی آر ٹ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
1952-08-14
2763 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1952ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے سندھ ڈاک کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تین آنہ اور بارہ آنہ مالیت کے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سندھ ڈاک کا پہلا ڈاک ٹکٹ بھی بطور یادگار شائع کیا گیا تھا۔ سندھ ڈاک‘  ڈاک کے اس ٹکٹ کا نام تھا جو سو برس پہلے یکم جولائی 1852ء کو کراچی سے جاری ہوا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر اہتمام شائع ہونے والا یہ ڈاک ٹکٹ نہ صرف برصغیر پاک و ہند‘ بلکہ براعظم ایشیا کا بھی پہلا ڈاک ٹکٹ تھا۔ سندھ ڈاک کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ 16 اگست 1952ء کو سیکرٹری مواصلات جناب مسرت حسین زبیری نے گورنر جنرل غلام محمد کی خدمت میں پیش کیا تھا۔
1954-08-14
3384 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست1954ء آزادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے چار پر وادی کاغان‘ گلگت‘ بادشاہی مسجد اور مقبرہ جہانگیر کے مناظر اور بقیہ تین پر چائے‘ کپاس اور پٹ سن کی منظر کشی کی گئی تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پہلے ڈاک ٹکٹ تھے جو سیکورٹی پرنٹنگ پریس آف پاکستان میں طبع ہوئے تھے۔
1955-08-14
2756 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1955ء کو پاکستان کی آزادی کی آٹھویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار عوامی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاکستان کی صنعتی ترقی کو موضوع بنایا گیا تھا اور پاکستان کے چار صنعتی کارخانوں( کرنافلی پیپر ملز، ٹیکسٹائل مل  ، جوٹ مل اور سوئی گیس پلانٹ) کی تصویریں شائع کی گئی تھیں ۔
1956-08-14
3080 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1956ء کو آزادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دوآنہ مالیت کا ایک عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سرخ پس منظر پر سفید رنگ سے چاند تارا چھایا گیا تھا۔
1957-08-14
2487 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1957ء کو پاکستان کی آزادی کی دسویں سال گرہ  کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین عوامی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر مختلف زاویوں سے پاکستانی مصنوعات کی ترقی اور کارخانے دکھائے گئے تھے ۔ تینوں ٹکٹوں پر ایک چھوٹا سا گلدستہ بناکر اس کے نیچے 14-8-1947 لکھا گیا تھا جبکہ اس گلدسے کے سامنے ایک جواں سال درخت بنایا گیا تھا جس میں دس پھول تھے اور اس کے نیچے   14-8-1957 لکھا گیا تھا۔ اس تقابل کا مقصد1947 اور 1957 کے ذرائع اور مصنوعات دکھانا تھا۔
1961-07-01
2750 Views
پاکستان میں ڈاک ٹکٹ یکم جولائی 1961ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے وارسک پروجیکٹ کی تکمیل پر 40پیسے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر وارسک ڈیم اور بجلی گھر کا منظر دکھایا گیا تھا۔
1962-06-08
2573 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8 جون 1962ء کوپاکستان کا نیا آئین نافذ ہوا اور اسی روز صدر ایوب خان نے ملک سے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کرکے صدر کے عہدے کا ازسرنو حلف اٹھالیا۔اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک تکونا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سے پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا ۔اس ڈاک ٹکٹ پر اردو میں علامہ اقبال کا ایک مصرع ’’ یقیں محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم‘‘تحریر کیا گیا تھا ۔
UP