> <

پرویز مہدی کی وفات

پرویز مہدی ٭29 اگست 2005ء کو پاکستان کے مشہور غزل گائیک پرویز مہدی لاہور میں وفات پاگئے۔ پرویز مہدی 14 اگست 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد بشیر حسین راہی ریڈیو پاکستان کے مقبول گلوکار تھے۔ پرویز مہدی نے ابتدا میں جے اے فاروق سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تاہم بعد میں ان کے والد نے موسیقی کی طرف ان کا شغف دیکھتے ہوئے انہیں مہدی حسن کی شاگردی میں دے دیا۔ پرویز مہدی نے اس شاگردی کا حق اس طرح ادا کیا کہ اپنے استاد کا نام اپنے نام کا جزو بنالیا۔ پرویز مہدی کی گائیکی پر ان کے استاد کا رنگ اس قدر نمایاں تھا کہ اکثر سننے والے ان کی آواز پر مہدی حسن کی آواز کا گمان کرتے تھے۔ حکومت پاکستان نے پرویز مہدی کو تمغہ امتیاز عطا کیا تھا۔بھارت کے مشہور گلوکار دلیر مہدی، پرویز مہدی کو اپنے استاد کا درجہ دیتے تھے۔وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP