> <

سلیمان شاہ کی وفات

 لوک فن کار سلیمان شاہ ٭18 اگست 1996ء کو سندھ کے معروف لوک فن کار سید سلیمان شاہ کراچی میں وفات پاگئے۔ سید سلیمان شاہ 1935ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق میرپور بٹھورا ٹھٹھہ سندھ کے ایک مذہبی گھرانے سے تھا تاہم ان کے بڑے بھائی قاسم شاہ سندھ کے ایک لوک فنکار تھے۔ ان کی وجہ سے سلیمان شاہ کو بھی پہلے گائیکی اور پھر رقص کا شوق ہوا اور وہ ایک تھیٹر کمپنی کے ساتھ وابستہ ہوکر اپنے رقص کا مظاہرہ کرنے لگے، بعدازاں انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا اور کئی فلموں میں اپنے رقص کا مظاہرہ کیا۔ 1968ء میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے فن کے مظاہرے کا آغاز کیا اور بہت جلد ایک مقبول فنکار بن گئے، بعدازاں انہوں نے بیرون ملک بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔18 اگست 1996ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔وہ کراچی میں درگاہ سید اریب شاہ بخاری، لیاری میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP