> <

رحمن ورما کی وفات

رحمن ورما ٭11 اگست 2007ء کو پاکستان کے مشہور فلمی موسیقار رحمن ورما انتقال کرگئے۔ رحمن ورما کا اصل نام عبدالرحمن تھا اور وہ 1927ء میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان سے پہلے انہوں نے بابا جی اے چشتی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور مشہور فلمی موسیقار خیام کے ساتھ ورما جی شرما جی کے نام سے فلموں کی موسیقی ترتیب دینا شروع کی۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے اور 1955ء میں انہوں نے دیار حبیب میں ایک نعت ریکارڈ کروا کراپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ بطور سولو موسیقار ان کی پہلی فلم ’’باغی‘‘ تھی جو 1956ء میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم ’’دارا‘‘ 1976ء میں نمائش پذیر ہوئی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 32 فلموں میں موسیقی ترتیب دی، جن میں دربار، آخری نشان، عالم آرا، ایک تھی ماں، بیٹا، کالا پانی، خاندان، نبیلہ، غدار، سسی پنہوں، الآصفہ اور فرض اور محبت کے نام سرفہرست ہیں۔

UP