> <

محمد حنیف آزاد کی وفات

محمد حنیف آزاد ٭12 ستمبر 1986ء کو قائداعظم محمد علی جناح کے ڈرائیور اور پاکستان کے ممتاز فلمی اداکار محمد حنیف آزاد کراچی میں وفات پاگئے۔ محمد حنیف آزاد کا اصل نام محمد حنیف قریشی تھا اور وہ 16 اکتوبر 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1935ء سے 1940ء تک انہوں نے قائداعظم کے ڈرائیور کے فرائض انجام دیئے۔ ان کے اس زمانے کے واقعات سعادت حسن منٹو نے میرا صاحب کے نام سے تحریر کئے تھے جو ان کے خاکوں کے مجموعے گنجے فرشتے میں شامل ہے۔ محمد حنیف آزاد نے جن فلموں میں کام کیا تھا ان میں پنّا، حق دار، ہیر رانجھا، انار کلی، سچائی، کندن، دو آنسو، دوپٹہ، گلنار اور قاتل کے نام سرفہرست تھے۔

UP