> <

شبنم رومانی کی وفات

شبنم رومانی ٭اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی  30 دسمبر 1928ء کو شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے تھے۔ شبنم رومانی کا اصل نام مرزا عظیم بیگ چغتائی تھا- قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کے شعری مجموعے مثنوی سیر کراچی، جزیرہ، حرف نسبت، تہمت اور دوسرا ہمالا کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک روزنامہ مشرق میں ہائیڈ پارک کے نام سے ادبی کالم تحریر کرتے رہے تھے، ان کے کالموں کا مجموعہ اسی نام سے اشاعت پذیر بھی ہوا تھا۔ شبنم رومانی نے 1989ء میں ادبی جریدہ اقدار جاری کیا تھا جو اپنے خوب صورت لوازمے اور دیدہ زیب پیشکش کی وجہ سے ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہوا تھا۔ 17 فروری 2009ء کو اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔شبنم رومانی کا ایک شعر ملاحظہ ہو: اب کے بارش ایک ساتھی دے گئی ایک چہرہ بن گیا دیوار پر

UP