> <

وقار انبالوی کی پیدائش

وقار انبالوی اردو کے ممتاز صحافی، شاعر اور ادیب جناب وقار انبالوی کی تاریخ پیدائش 22 جون 1896ء ہے۔ جناب وقار انبالوی موضع چنار تھل ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور لاہور کے متعدد اخبارات سے وابستہ رہے۔ ان اخبارات میں پرتاب، ملاپ، ویر بھارت، زمیندار، احسان، سفینہ، آفاق اور نوائے وقت کے نام سرفہرست ہیں۔ وقار انبالوی کی شاعری اور افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ 26 جون 1988ء کو جناب وقار انبالوی وفات پاگئے اور سہجووال، شرقپور ضلع شیخوپورہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔ اردو کا یہ مشہور شعر جو بالعموم علامہ اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے، انہی کا کہا ہوا ہے: اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے ایک ضرب ید اللہٰی، اک سجدئہ شبیری

UP