> <

آغا سکندر کی وفات

آغا سکندر ٭25 مئی 1993ء کو ٹیلی وژن، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار آغا سکندر لاہور میں وفات پاگئے۔ آغا سکندر 1955ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ماضی کے معروف اداکار آغا سلیم رضا کے فرزند اور مشہور فلمی اداکار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے داماد تھے۔آغا سکندر نے اپنی فن کارانہ زندگی کا اغاز قنبر علی شاہ کے کھیل ایک ہی قائد سے کیا تھا تاہم انہیں اصل شہرت اور مقبولیت مشہور ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی تھی۔ آغا سکندر لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔  

UP