> <

ڈاکٹر محمد باقر کی وفات

ڈاکٹر محمد باقر ٭ اردو، فارسی اور پنجابی زبان و ادب کے نامور اسکالر، محقق، ادیب، نقاد اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد باقر 4 اپریل 1910ء کو لاہور بنگلہ، لائل پور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1939ء میں انہوں نے لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ 1950ء سے 1970ء تک وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی کے صدر رہے اور 1965ء میں پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ ان کی تصانیف میں تہذیب عمل، شعرائے پنجاب، لندن سے خطوط، لندن سے لاہور تک، احوال و آثار اقبال، احوال و تعلیمات شیخ ابوالحسن ہجویری داتا گنج بخش اور Lahore Past and Present کے نام سرفہرست ہیں۔ 25 اپریل 1993ء کو ڈاکٹر محمد باقر لاہور میں وفات پاگئے اور ماڈل ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

UP