قائداعظم کے والد جناح پونجا کی وفات

قائداعظم کے والد جناح پونجا ٭17 اپریل 1902ء بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے والد گرامی جناح پونجا کی تاریخ وفات ہے۔ جناح پونجا 1850ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پونجا میگھ جی نے 1864ء میں اپنے آبائی گائوں بڑی پانیلی کی سکونت تر کرکے کراچی میں اقامت اختیار کی اور یہاں کاروبار سے منسلک ہوگئے۔ جناح پونجا بھی بڑے ہوکر اس کاروبار میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگے۔ ان کی شادی سر آغا خان کے وزیر موسیٰ جمعہ خان کی صاحبزادی شیریں بی بی عرف میٹھی بائی سے ہوئی جن کے بطن سے قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے دیگر بھائی بہن پیدا ہوئے۔ محمد علی جناح ان کے سب سے بڑے بیٹے تھے جبکہ ان کے دیگر بچوں میں رحمت بی، بندہ علی، مریم بی، احمد علی، شیریں بی، فاطمہ بی اور بچو بھائی کے نام شامل تھے۔ ان میں سے بندہ علی اور بچو بھائی کا انتقال کم سنی میں ہوگیا تھا۔

UP