> <

بھٹو نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

سپریم کورٹ آف پاکستان ٭23 مارچ 1976ء کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ تاہم اس کی تعمیر کا آغاز ساڑھے تیرہ برس بعد 25 اکتوبر 1989ء کو اس وقت ہوا جب اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کی کھدائی کی ابتداکی۔ 22 مارچ 1993ء کو عمارت کا پہلا حصہ مکمل ہونے پر اس وقت کے وزیراعظم جناب محمد نواز شریف نے اس عمارت کی چابیاں چیف جسٹس آف پاکستان محمد افضل ظلہ کے حوالے کیں۔ 4 مئی 1995ء کو سپریم کورٹ کی تعمیر پایہ تکمیل کو پہنچی اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کا ڈیزائن ایک جاپانی فرم Kenzo Tange Associates نے تیار کیا ہے۔ یہ یورپین اور اسلامی فن تعمیر کا ایک حسین امتزاج ہے۔ 3,39,861 مربع فٹ رقبے پر تعمیر کی گئی اس عمارت پر تقریباً 61 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔  

UP