27 Feb , 2007




اداکارہ راگنی کی وفات
اداکارہ راگنی ٭27 فروری 2007ء کو پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ راگنی وفات پاگئیں۔ راگنی کا اصل نام شمشاد بیگم تھا اور وہ 1923ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم ساز اور ہدایت کار روشن لال شوری کی فلم دلا بھٹی میں راگنی کے فلمی نام سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ اسی فلم میں انہیں آہو چشم کا خطاب ملا جو ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ اس کے بعد انہوں نے فلم سہتی مراد، ہمت، نشانی، میرا ماہی، راوی پار، پٹواری، پونجی، کیسے کہوں، شیریں فرہاد ،نیک پروین اور مندری وغیرہ میں کام کیا، تاہم انہیں اصل شہرت ہدایت کار اے کاردار کی فلم شاہ جہاں سے ملی جس میں انہوں نے ممتاز محل کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئیں اور فلم مندری سے اپنے پاکستانی کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں بننے والی ان کی اہم فلموں میں بے قرار، کندن، اکیلی، غلام، گمنام، نوکر، بیداری، انار کلی، نائلہ، جلوہ، صاعقہ، تاج محل اور آب حیات کے نام شامل ہیں۔
More