> <

وسیم اکرم کی ایک روزہ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل ہوئیں

وسیم اکرم کی ایک روزہ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل ہوئیں ٭25 فروری 2003ء کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم اکرم نے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ہالینڈ کے اوپنر نک اسٹیتھم کو آئوٹ کرکے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا اور نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اپنا یہ سنگ میل 354ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مکمل کیا۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ان کی500 وکٹوں میں دو ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم نے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 1984-85ء میں فیصل آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے ابتدائی تین میچوں میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔ انہوں نے اپنی پہلی وکٹ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں آربی کر کو آئوٹ کرکے حاصل کی تھی۔ وسیم اکرم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے بھی پہلے کھلاڑی تھے ۔ انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 23.52 کے اوسط سے مجموعی طور پر502 وکٹیں حاصل کیں۔وسیم اکرم کا یہ ریکارڈ تقریباً چھ برس تک ناقابل تسخیر رہا۔ 3فروری 2009ء کوسری لنکا کے بائولر مرلی دھرن نے اپنے 327 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کے یوراج سنگھ کو آئوٹ کرکے ان کا یہ ریکارڈ برابر کردیا۔  

UP