گلگت، بلتستان اسمبلی کے انتخابات

گلگت، بلتستان اسمبلی ٭گزشتہ سال 12 نومبر 2009ء کو گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے عام انتخابات عمل میں آئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ مسلم لیگ (ن) کے 2، مسلم لیگ (ق) کے 2، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا ایک ایک امیدوار اور 3 امیدوار اپنی آزاد حیثیت سے میں کامیاب ہوئے۔ ایک نشست پر انتخاب بعد میں منعقد ہوئے۔ اس نشست پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی اور یوں اسمبلی میں اس کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی۔          

UP