> <

سرظفر اللہ خان کی پیدائش

سرظفر اللہ خان ٭6 فروری 1893ء پاکستان کے نامور ماہر قانون اور سابق وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ سر ظفر اللہ خان سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان سے پہلے وائسرائے ہند کی مجلس عاملہ کے رکن اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور جنرل اسمبلی کے صدر اور عالمی عدالت انصاف کے جج کے منصب پر فائز رہے۔ ان کی خودنوشت سوانح عمری تحدیث نعمت کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔ یکم ستمبر 1985ء کو سر ظفر اللہ خان لاہور میں وفات پاگئے اور ربوہ ضلع جھنگ میں آسودۂ خاک ہوئے۔  

UP