> <

منو بھائی کی پیدائش

منو بھائی ٭6 فروری 1933ء اردو اور پنجابی کے مشہور ادیب اور شاعر منو بھائی کی تاریخ پیدائش ہے۔ منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی ہے اور وہ وزیرآباد گجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1956ء میں انہوں نے روزنامہ تعمیر راولپنڈی سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا بعدازاں وہ امروز اور مساوات سے بھی منسلک رہے۔ 1982ء میں وہ روزنامہ جنگ لاہور کے اسٹاف میں شامل ہوئے اور اب بھی اسی اخبار سے منسلک ہیں جہاں ان کا کالم گریبان باقاعدگی سے اشاعت پذیر ہوتا ہے۔ منو بھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بھی متعدد ڈرامہ سیریل اور ڈرامہ سیریز تخلیق کیے جن میں جزیدہ، عجائب گھر، پلیٹ فارم، جھوک سیال، سونا چاندی اور ابابیل کے نام سرفہرست ہیں۔ ان کی کئی کتابیں بھی اشاعت پذیر ہوچکی ہیں جن میں جنگل اداس ہے،گریبان اوراجے قیامت نئیں آئی کے نام شامل ہیں۔  

UP