> <

ترکی میں اردو کی تدریس کی سوویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12اکتوبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ترکی میں اردو کی تدریس کی سوویں سالگرہ کے موقع پردس روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر استنبول یونیورسٹی کی عمارت کی تصویربنی تھی اور انگریزی میں   100 YEARS OF URDU IN TURKEY A NEW MILESTONE   کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP