> <

یوم فضائیہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7ستمبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے چھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت دس دس روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرپی اے ایف کارگو ایر کرافٹ، پی اے ایف کا ایک فضائی حملہ، جام نگر ایر فیلڈ پر حملہ، اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی کے آخری لمحات، پاک فضائیہ کے ایر کرافٹس کا مکمل فلیٹ اور پاک فضائیہ کے سات ہیروز کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر50 کا ہندسہ بنا تھا اور انگریزی میںCeleberating 50 Years of Victory کے الفاظ تحریر تھے۔ ان  ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاک فضائیہ نے فراہم کیا تھا۔  

UP