> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد آصف

محمد آصف اسنوکر کے مشہور پاکستانی کھلاڑی محمد آصف 21 دسمبر 1982ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے  اسنوکر کے متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2012ء میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ (ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن شپ ) جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں انھوں نے برطانیہ کے گیری ولسن کو شکست دی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP