> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ادریس بختیار

ادریس بختیار پاکستان کے ایک معروف صحافی ادریس بختیار صحافتی زندگی کی ابتدا حیدر آباد سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ انڈس ٹائمز  سے کی۔ پھر پاکستان پریس انٹر نیشنل (پی پی آئی) کے کراچی ڈیسک پر کام کیا۔ اپنے دور کے بااثر اور مشہور انگریزی زبان کے ہفت روزہ پاکستان اکنامسٹ ، انگریزی زبان کے معتبر ماہنامے ہیرالڈ کے علاوہ کول کتہ کے انگریزی کے بڑے اخبار ٹیلی گراف کے لئے بھی کام کیا اور سعودی عرب کے انگریزی اخبار عرب نیوز کے لئے سعودی عرب بھی گئے۔ انہوں نے نشریاتی دنیا کے دو بڑے نامور اداروں وائس آف امریکہ اور بی بی سی کے لئے طویل عرصے خدمات انجام دیں۔ ان دنوں وہ جیو نیوز کی ایڈیٹوریل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP