14 Aug , 2012





صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نغمہ شاہ پیرائی
نغمہ شاہ پیرائی مشہور افغان گلو کارہ نغمہ شاہ پیرائی یکم جنوری 1964ء کو قندھار میں پیداہوئیں۔ 1970ء کی دہائی میں بطور گلوکارہ ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ وہ پشتو اور دری زبانوں میں یکساں مہارت سے گاتی ہیں اور افغانستان ، پاکستان اور تاجکستان میں بے حد مقبول ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2012 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔