> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ماریہ طور

ماریہ طور اسکواش کی کھلاڑی اور پاکستان کی قومی چیمپیئن ماریہ طور کا تعلق پاکستان کے قدامت پسند اور عسکریت پسندوں کی جنت سمجھے جانے والے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ہے۔ احمد زئی وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والی اس بہادر کھلاڑی نے خواتین پر گھر سے باہر نکلنے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندیوں کی پروا  کیے بغیراسکواش کی دنیا میں مقام حاصل کیا اور 2013 میں نے ناش اوپن ا سکواش ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ ماریہ طور کے کیریئر کا یہ تیسرا ویمن سکواش ایسوسی ایشن ٹائٹل تھا۔ اس سے قبل انھوں نے ساؤتھ ویسٹ سکواش اوپن اور لبرٹی بیل اوپن اپنے نام کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP