> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔اعجاز حسین حضروی

اعجاز حسین حضروی پاکستان کے نامور گلوکار، معروف غزل گائیک اعجاز حسین حضروی 1929ء میں حضرو (اٹک) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد نبی بخش، اپنے بڑے بھائی استاد اللہ بخش حضروی اور اپنے پھوپھی زاد بھائی عنایت حسین حضروی سے حاصل کی اور استاد عاشق علی خان پٹیالہ والے اور استاد بڑے غلام علی خاں صاحب سے بھی اکتساب فن کیا۔ وہ صاحب طرز غزل گائیکوں میں شمار ہوتے تھے اور موسیقی کی دیگر مروجہ اصناف پر بھی عبور رکھتے تھے۔ اعجاز حسین حضروی 5 فروری 1989ء کو راولپنڈی میں وفات پاگئے۔ وہ  ڈھوک کھبہ کے قدیمی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں  14 اگست 2011ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP