> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مصباح الحق

مصباح الحق کرکٹ کے معروف کھلاڑی مصباح الحق 28 مئی 1974 ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر مصباح الحق  نے 2001ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 31 دسمبر 2015ء تک مجموعی طور 61 ٹیسٹ میچوں اور 162 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 9سنچریوں کی مدد سے 4352 رنز اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 5122 رنز اسکور کیے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2013ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP