> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سہیل احمد

 سہیل احمد پاکستان کے معروف فن کار سہیل احمد کا اصل نام سہیل اکرم بٹ ہے اور وہ یکم مئی 1960ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ فن کارانہ زندگی کا آغاز اسٹیج سے کیا جہاں ا ن کا ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘‘ زبردست کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ سہیل احمد نے پاکستان ٹیلی وژن کے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’حسب حال‘‘ میں ان کا کردار عزیزی بہت مقبول ہوا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP