> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد ابراہیم جویو

محمد ابراہیم جویو پاکستان کے ممتاز ادیب اور دانشور جناب ابراہیم جویو 13 اگست 1915ء کو جامشورو کے نزدیک ایک گائوں آباد میں پیدا ہوئے۔ سندھ مدرستہ الاسلام، ڈی جے کالج اور بمبئی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ 1941ء میں سندھ مدرستہ الاسلام سے بطور استاد وابستہ ہوئے۔ اسی زمانے میں ایک کتاب سیو سندھ، سیو دی کانٹی نینٹل لکھنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردئیے گئے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء میں سندھی ادبی بورڈ کے سکریٹری بنے اور ایک طویل عرصے تک اس ادارے سے وابستہ رہے۔ کثیر التصانیف ادیب ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 2013ء میں اکادمی ادبیات پاکستان نے بھی انھیں پاکستان کے سب سے بڑے ادبی انعام کمال فن ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ حیدرآباد میں قیام پذیر ہیں۔

UP