> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹرظہور احمد اعوان

ڈاکٹرظہور احمد اعوان اردو کے ممتاز محقق اور شاعر ڈاکٹرظہور احمد اعوان 4 جنوری 1942ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ تصانیف میں دیکھ کبیرا رویا، امریکا نامہ، نگارشات، گم شدہ ، گنگا جمنا کا دیس، مشرق کا جنیوا، چہار سفر نامہ، سیاسی چہرے، خواب گر کھلونے، سردلبراں، اقبال و علی شریعتی، اقبال و علامہ مشرقی، سائیں احمد علی اوران کے پی ایچ ڈی کے مقالے اقبال و افغان کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹرظہور احمد اعوان کا انتقال 3 اپریل 2011ء کو پشاورمیں ہوا۔ حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز اور 14 اگست 2011ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP