> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مسعود اشعر

مسعود اشعر اردو کے معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر کا اصل نام مسعود احمد خان ہے اور وہ 10 فروری 1930ء کو رام پورمیں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور اور ملتا ن میں قیام پذیر رہے اور روزنامہ احسان، زمیندار، آثار اور امروز سے وابستہ رہے۔ افسانوں کے مجموعے آنکھوں پر دونوں ہاتھ، سارے افسانے اور اپنا گھرکے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں اور روزنامہ جنگ سے منسلک ہیں۔

UP