> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خواجہ ڈاکٹر محمد زکریا

 خواجہ ڈاکٹر محمد زکریا اردو کے نامور شاعر اور ادیب خواجہ ڈاکٹر محمد زکریا 23 مارچ 1940ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ تصانیف میں نئے پرانے خیالات، اقبال کا ادبی مقام، اکبر آبادی: تحقیقی و تنقیدی مطالعہ، اَن گنت سورج (انتخابِ کلامِ مجید امجد) اور شعری مجموعہ آشوب کے نام شامل ہیں۔ تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند کے مدیر عمومی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2011ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

UP