> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید

ڈاکٹر انعام الحق جاوید اردو اور پنجابی کے مزاح نگار شاعراور ادیب ڈاکٹر انعام الحق جاوید 6 جون 1949ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ اکادمی ادبیات، مقتدرہ قومی زبان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔ آج کل نیشنل بک فانڈیشن کے سربراہ ہیں۔ تصانیف میں پرکھاں، بیرونی ممالک میں اردو، پنجابی زبان و ادب کی مختصر تاریخ، خوش کلامیاں، ساتویں سمت، خوش بیانیاں، منظوم قہقہے، ککرتھلے دھپ، کشتی زعفران، کوئے ظرافت، سو بٹا سو، زندگی کے صحرا میں، گلہائے تبسم، لایعنی، ہسدے وسدے، پرکھیاں ، پنجابی ادب دا ارتقا اور اجوکی کہانیاں دیاں چھے کہانیاں کے نام شامل ہیں۔ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP