> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبدالرحیم ناگوری

عبدالرحیم ناگوری پاکستان کے معروف مصور اے آر (عبدالرحیم ) ناگوری 1939ء میں ریاست جوناگڑھ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ 1965ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فائن آرٹ میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے پہلے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس سے اور پھر کیڈٹ کالج، کوہاٹ اور سرگودھا سے وابستگی اختیار کی۔ 1970ء میں وہ سندھ یونیورسٹی جامشورو سے منسلک ہوئے جہاں انہوں نے فائن آرٹس کا شعبہ قائم کیا۔ اے آر ناگوری، سیاسی موضوعات پر مصوری کے حوالے سے معروف تھے۔ 1982ء میں انہوں نے فلسطین کے موضوع پر مصوری کی ایک نمائش کی۔ 1986ء میں انہوں نے ضیاء الحق کی آمریت کے موضوع پر ایک نمائش منعقد کی جس کی بڑی پذیرائی ہوئی۔اے آر ناگوری کا انتقال 14 جنوری 2011ء کو کراچی میں ہوا۔حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP