> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد تاری خان

استاد تاری خان پاکستان کے نامور طبلہ نواز استاد تاری خان کا تعلق طبلہ نوازی کے پنجاب گھرانے سے ہے۔ ان کا اصل نام بدالستار خان ہے اور وہ 1953ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ استاد شوکت حسین خان کے شاگرد ہیں۔ استاد تاری خان کو بہت سے نامور گلوکاروں کے ساتھ طبلہ بجانے کا موقع ملا ہے جن میں پنڈت جسراج، نصرت فتح علی خان، روشن آرا بیگم، استاد فتح علی خان، استاد سلامت علی خان، استاد غلام حسین شگن، استاد شریف خان پونچھ والا، استاد ولایت خان، پنڈت رمیش مشرا، مہدی حسن، غلام علی، جگجیت سنگھ، طلعت عزیز اور ہری ہرن کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2006ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP