> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جلال الدین احمد

جلال الدین احمد پاکستان میں فنون لطیفہ خصوصاً مصوری کے معروف نقاد جلال الدین احمد نے 1954ء میں مصوری کے موضوع پر اپنی پہلی کتاب ’’آرٹ ان پاکستان‘‘ شائع کی تھی۔ اس کے بعد وہ مصوری کے موضوع پر تواتر سے لکھتے رہے اور ان کے مضامین پاکستان کے مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہے۔ انہوں نے انگلستان سے آرٹس اینڈ دی اسلامک ورلڈ کے عنوان سے ایک خوبصورت جریدہ بھی جاری کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP