> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ پیرسید سفید شاہ ہمدرد

پیرسید سفید شاہ ہمدرد پشتو کے معروف صحافی اور ادیب پیرسید سفید شاہ ہمدرد پاکستان کی صحافت میں اس اعتبار سے ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں کہ انھوں نے 1976ء میں پاکستان کے پہلے پشتوہفت روزہ ’’ وحدت‘‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ 1983ء میں یہ ہفت روزہ روزنامے میں بدل دیا گیا اور جب سے اب تک یہ روزنامہ پشاور سے باقاعدگی سے شائع ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان نے پیرسید سفید شاہ ہمدرد کو 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP