> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ گل بہار بانو

گل بہار بانو پاکستان کی ممتاز مغنیہ گل بہار بانو 1955ء کے لگ بھگ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ استاد افضل حسین سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے اور 1982ء میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گائیکی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں سے ان کی شہرت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن کی مقبول گلوکارہ بن گئیں۔ گل بہار بانو غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP