> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد اظہار الحق

محمد اظہار الحق اردو کے شاعر اور ادیب، محمد اظہار الحق 14 فروری 1948ء کو جھنڈیال میں پیدا ہوئے۔ معروف عالم دین اور شاعر حافظ محمد ظہور الحق کے فرزند ہیں۔ شعری مجموعے دیوارِ آب، غدر، پری زاد اور پانی پہ بچھا تخت کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ پاکستان رائٹرز گلڈ نے آدم جی ادبی ایوارڈ اور اکادمی ادبیات پاکستان نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایوارڈ عطا کیا۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2008 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔  

UP