> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر انوار احمد

ڈاکٹر انوار احمد اردو کے افسانہ نگار، محقق اور نقاد، ڈاکٹر انوار احمد 11 جون 1947ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ تدریس کے شعبے سے منسلک رہے اور بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اوساکا یونیورسٹی جاپان میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔مقتدرہ قومی زبان کے صدر نشین بھی رہے۔ تصانیف میں اردو افسانہ ایک صدی کا قصہ، اردو افسانہ، یکجا، تحریک پاکستان میں اقبال کا کردار، خواجہ فرید کے تین رنگ، اردو ادب کے معمار :شوکت صدیقی، سندیس راسک، ایک ہی کہانی، پہلے سے سنی ہوئی کہانی، یادگارزمانہ ہیں جو لوگ اور آخری خط کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2008 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔  

UP