> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ آفتاب اقبال شمیم

آفتاب اقبال شمیم اردو کے ادیب، صحافی، ماہر تعلیم اور دانشور جناب آفتاب اقبال شمیم 16 فروری 1936ء کو جہلم میں پیدا ہوئے، راولپنڈی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، مختلف اخبارات اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔ 1972ء میں بیجنگ یونیورسٹی (چین) کے شعبہ اردو سے منسلک ہوئے جہاں انہوں نے اگلے کئی برس تک تدریس کا فریضہ انجام دیا۔ اردو کے اہم نظم گو شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے شعری مجموعوں میں فردا نژاد، زید سے مکالمہ، گم سمندر اور میں نظم لکھتا ہوں کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

UP