> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ زہرا نگاہ

زہرا نگاہ اردو کی معروف شاعرہ، زہرا نگاہ کا اصل فاطمہ زہرا ہے اور وہ 1935ء میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئی تھیں۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے کراچی میں اقامت اختیار کی۔ وہ احمد مقصود حمیدی، انور مقصود، فاطمہ ثریا بجیا اور زبیدہ طارق کی بہن ہیں۔ ان کے شعری مجموعوں میں شام کا پہلا تارا اور ورق کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور اکادمی ادبیا ت پاکستان نے ورق پر 1998ء کا وزیراعظم ادبی ایوارڈ عطا کیا۔ کراچی میں قیام پذیر ہیں۔

UP