> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ایوب کھوسو

ایوب کھوسو فلم ، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے مقبول فنکار ایوب کھوسو 1960ء میں جعفرآباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے کوئٹہ ٹیلی وژن کے ڈرامے چھائوں سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے دھواں، کشکول اور دشت جیسے مقبول سیریل ڈراموں میں اہم کردار کیے۔ چند فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جن میں فلم ’’خدا کے لیے‘‘ میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا۔ 14 اگست 2004ء کو حکومت پاکستان انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP