> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اصغر ندیم سید

اصغر ندیم سید اردو کے شاعر اور ادیب اصغر ندیم سید کا اصل نام غلام اصغر شاہ، 14 مئی 1949ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ شعری مجموعہ ’’جنگل کے اس پار جنگل‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ دیگر تصانیف میں طرزِ احساس، آدھے چاند کی رات، نئے زمانے کی برہن، چاند گرہن، دریا اور زمین زاد کا اْفق کے نام شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں، چاند گرہن، دریا، پیاس، نجات اور غلام گردش کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

UP