> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر شہباز ملک

ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان کے معروف ادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شہباز ملک پاکستان کے پہلے شخص تھے جنھوں نے پنجابی زبان میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ انھوں نے 27 برس تک پنجاب یونیورسٹی میں پنجابی زبان کی تدریس کی۔ ڈاکٹر شہباز ملک 35 کتابوں کے مصنف اور 355 ریسرچ پیپرز کے مصنف ہیں اور وہ پنجابی زبان کے تحقیقی جریدے کھج کے بانی مدیر ہیں۔ 2010ء میں انہیں پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ایمریطس مقرر کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2002ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 2015ء کو ستارہ امتیاز عطا کیا ہے۔

UP